Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے مابین ملاقات

ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، افغان عمل سمیت وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر بھی مشاورت کی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جولائی 2019 13:52

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف  کے مابین ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں افغان عمل پر بھی گفتگو کی اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر بھی مشاورت کی گئی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدرکی دعوت پر 21 جولائی کو امریکہ جائیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی کو امریکہ جائیں گے، وزیراعظم کے امریکی دورے سے متعلق تفصیل دی جاچکی ہے اور وزیراعظم امریکہ میں رکنے کا بیان خود بھی دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 22 جولائی کو واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ آج کل موضوع بحث ہے ، وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کو کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس دورے کے بعد پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ پر 4 لاکھ ڈالرز کی بچت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خانکے دورہ امریکہ پر آنے والے اخراجات میں کمی کو دیکھ کر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے لیے پاک فوج کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات