Live Updates

سلانوا لی، پی ٹی آئی حکو مت اپنی آئینی مد ت پور ی کر ے گی،ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر انصر اقبال

بدھ 17 جولائی 2019 16:05

سلانوا لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ضلعی صد ر پاکستان تحریک انصا ف مہر انصر اقبا ل ہر ل نے کہا ہے کہ بلاو ل زرداری اور مریم صفدر اقتدار میں آ نے اور پی ٹی آئی حکو مت کے خاتمہ کے خوا ب دیکھنا چھوڑ د یں پی ٹی آئی حکو مت ہر صو رت اپنی آئینی مد ت پور ی کر ے گی پیپلزپارٹی تو پہلے ہی ختم ہو چکی ہے آل شر یف کی گرفتار ی کے بعد ن لیگ کا بی شیرا ز ہ بکھر چکا ہے نوازشر یف اورآصف زرداری کو لوٹ مار کا ما ل وا پس کیے بغیر کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہارانہوںنے تحصیل سیکرٹریٹ سلانوا لی پی ٹی آئی میں تحصیل صدر ملک کامرا ن اعوا ن سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سا بق حکمرا نو ں کے کڑے ا حتسا ب کا جو فیصلہ کیا ہے پور ی قو م اس کی تائید کر ر ہی ہے کیونکہ کرپٹ حکمرا نو ں سے لوٹاگیا مال و صو ل کر کے ہی کرپشن کے ناسور کا خاتمہ یقینی ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات