Live Updates

موجودہ حکومت کے خلاف تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، عبدالسبحان خان

نوازشریف پہلے سیاسی قیدی تھے ،جج کی مبینہ ویڈیو کے بعد اب قانون کے قیدی ہیں ،احتساب عدالت کی طرف سے مریم نواز کو نوٹس دے کر حراساں کیاجارہاہے ،رہنماء (ن) لیگ خیبرپختونخوا

بدھ 17 جولائی 2019 19:26

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) ضلع مردان نے 19جولائی کو مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بھرپورطاقت کے مظاہرے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ۔بدھ کے اس حوالے سے اجتماع زیر صدارت سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان منعقدہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید مرتضیٰ عباسی ،صوبائی رہنما ڈاکٹر عباداللہ،ضلعی صدر سید عنایت باچہ اور عبدالسبحان نے کہاکہ نوازشریف پہلے سیاسی قیدی تھے ،جج کی مبینہ ویڈیو کے بعد اب قانون کے قیدی ہیں انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت کی طرف سے مریم نواز کو نوٹس دے کر حراساں کیاجارہاہے لیکن حکومت کو معلوم ہوناچاہے کہ نواز شریف فیملی نے ہر مشکل وقت میں حالات کاڈٹ کر مقابلہ کیاہے اور اقتدار کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے مفادات اورجمہوریت کو مقدم رکھاہے مقررین نے کہاکہ سابق صدر مشرف کی طرح موجودہ حکمران کو بھگاکردم لیں گے ،چور چور کے نعرے لگانے والی حکومت میں 80فیصدوزراء میاں نوازشریف اور آصف زرادی کے دورکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قرضوں سے خودکشی کو بہتر قراردینے والے وزیراعظم آج کچکول لے کر بیرونی دنیا میں قرضوں کے لئے پھررہاہے مقررین نے کہاکہ جب بھی مسلم لیگ پر کڑا وقت آیاتو کارکنوں نے ہر اول دستے کا کرداراداکیاہے اورکھبی دھونس دباؤ اورلالچ میں نہیں آئے انہوں نے کہاکہ مردان کے کارکن 19جولائی کوبھی مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لئے قافلوں کی شکل میںجوق درجوق اسلام آباد پہنچیں گے اجلاس سے صوبائی رہنما اختیارولی ،ضلعی صدر سید عنایت باچہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمندایم پی اے ،کرنل (ر) شیرافگن،نعیم باور،فخرزمان ،طاہرخیلی،نویدخان،سلیم گل دولت زئی،ثاقب اللہ خان ،حاجی خان اکبر آفریدی اور شیرزمان ٹکر نے بھی خطاب کیا اس موقع پرسابق وزیراعظم میاں نواشریف ،شہبازشریف اور مریم نواز کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات