Live Updates

دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، شہریار آفریدی

مشکلات کے بعد امن عمل شروع ہوچکا ہے ،پاکستان افغانستان کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ہے ،پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے بچوں کا نوالہ بھی تقسیم کررہا ہے ، وزیر مملکت برائے انسداد منشیات

جمعرات 18 جولائی 2019 21:22

دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، شہریار آفریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، مشکلات کے بعد امن عمل شروع ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی مدد کے لیے ہر وقت تیارہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے بچوں کا نوالہ بھی تقسیم کر رہا ہے،حکومت نے افغان مہاجرین کو بینک اکانٹ کھولنے کی اجازت دی۔وزیر مملکت برائے انسداد منشیات نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو اب کوئی تقسیم نہیں کرسکتا، افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے زبردستی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، مشکلات کے بعد امن عمل شروع ہوچکا ہے۔

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ افغان عوام سے درخواست ہے پاکستان کی نیکی کبھی نہ بھولنا۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل سے بھارت کے مکمل طور پر باہر ہونے کو پاکستان کی سفارتی کامیابی تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بھارت کے لئے پریشان کن قرار دیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات