Live Updates

دفاعی پیداوار کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے،

سربراہ پاک فو ج دفاعی پیداوار کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 19 جولائی 2019 19:25

دفاعی پیداوار کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے،دفاعی پیداوار کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جمعہ کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی خود انحصاری کے ذریعے قومی سلامتی‘ کے موضوع پر سیمینار ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وفاقی وزراء زبیدہ جلال، فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور چوہدری فواد نے ملکی دفاعی صنعت کو موثر بنانے پر اظہار خیال کیا جبکہ مشیر تجارت رزاق داؤد نے قومی سلامتی میں خودمختار دفاعی صنعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداوار، ملکی دفاع اور خود انحصاری کے شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شراکت داری ضروری ہے،دفاعی پیداوار کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔دو روزہ سیمینار میں پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل پارکس کے قیام سمیت حکومت کو پالیسی سطح پر سفارشات پیش کی گئیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز بھی دی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات