سکھر شکارپور کچے میں پولیس آپریشن جاری ، چند ہفتوں کے دوران تین پولیس اہلکار شہید متعدد زخمی ہو چکے ہیں

جمعہ 19 جولائی 2019 20:34

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) سکھر شکارپور کچے میں پولیس آپریشن جاری ہے ، چند ہفتوں کے دوران تین پولیس اہلکار شہید متعدد زخمی ہوچکے ہیں، ایڈیشنل آئی جی ، سکھر و شکارپور پولیس کے ایس ایس پیز اور اے ایس پی بھی کچے میں پہنچ گئے ہیں ، دو پولیس اہلکار دوران آپریشن اے پی سی میں ہی شہید ہوگئے تھے، افسران نے شاہ بیلو کچے پہنچ کر اے پی سی کا معائنہ بھی کیا ، گولیاں لگنے کے سبب اے پی سی میں سوراخ ہوگئے تھے، شکارپور کچے میں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں چند ہفتوں کے دوران تین پولیس اہلکاروں شہید ہوچکے ہیں ، کچے میں پولیس کا آپریشن جاری ہے تاہم پولیس کو کوئی بڑی کامیابی نہیں مل سکی ہے، باگڑجی اور شاہ بیلو میں سکھر خیرپور اور شکارپور پولیس کی جانب سے آپریشن جاری ہے ، پولیس افسران نے کچے میں جانے کے لئے کشتیوں کا سہارا لیا۔

متعلقہ عنوان :