احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت 23جولائی کو ہوگی

جمعہ 19 جولائی 2019 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت 23جولائی کو ہوگی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 جولائی کو کریگا،جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی پینچ میں شامل ہیں ۔ اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور سمیت درخواست گزاروں کے وکلا کو نوٹس جاری،اٹارنی جنرل انور منصور تجاویز عدالت میں پیش کریں گے ،گزشتہ سماعت پر تینوں درخواست گزاروں کے وکلا نے دلائل دئیے تھی