تمغہ امتیار کے لیے مہوش حیات کا نام میں نے دیا۔ فواد چوہدری

مہوش حیات پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کی فلموں نے پاکستان میں سب سے بزنس کیا۔ فواد چوہدری نے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کی وجہ بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جولائی 2019 12:26

تمغہ امتیار کے لیے مہوش حیات کا نام میں نے دیا۔ فواد چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی2019ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری سے جب پوچھا گیا کہ ان کی فیورٹ پاکستانی اداکارہ کون ہے جس پر انہوں نے مہوش حیات کا نام لیا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ میں مہو ش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کی تجویز بھی میں نے دی تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں تھا کے میں ان کو جانتا تھا بلکہ میں ان کو پہلی بار تمغہ ا متیاز دینے کی تقریب میں ملا تھا۔

تمغہ امتیاز دینے کے لیے مہوش حیات کا نام اس لیے دیا تھا کیونکہ مہوش حیات ایسی اداکارہ ہیں جن کی فلموں نے پاکستان میں سب سے زیادہ بزنس کیا۔مہوش حیات کی تین فلموں نے ایک بلین روپے کا بزنس کیا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں اس بات پر حیران تھا کہ ابھی تک بابرہ شریف اور ریما کو کوئی تمغہ امتیاز نہیں دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اور نہ ہی وسیم اکرم اور وقار یونس کو دیا گیا تھا۔

ہم نے ان کو تمغہ امتیاز سے نوازا اور میں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ نوجوانوں کو بھی اس کیٹگری میں لانا چاہیے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔واضح رہے پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو یومِ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سرکاری اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا۔ تاہم مہوش حیات پر اس حوالے سے خاصی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ مہوش حیات نے ایسی کونسی خدمات سرانجام دی ہیں جس کی بنا پر انہیں اعلیٰ سرکاری عہدے سے نوازا گیا۔

کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی شوبزشخصیات نے اداکارہ مہوش حیات کی ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ منظور نظر لوگوں کو اس طرح نوازکر قومی سطح کے ایوارڈز کو بے وقعت نہ کیا جائے۔ فنکاروں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ مہوش حیات کی فن اور ادب کیلئے کیا خدمات ہیں جس پر انہیں ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔

مہوش حیات نے اس حوالے سے کہا تھا کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنے پر بحث کی جارہی ہے کہ آیا میں اس اعزاز کی اہل ہوں یا نہیں، ہر کوئی اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے اور میں اس بات کا احترام بھی کرتی ہوں لیکن مجھے طوائف ، جسم فروش، بازاری عورت اور بہت کچھ کہا گیا اور یہ باتین تسلسل کے ساتھ کی گئیں لیکن ان کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔