Live Updates

امریکہ کے ساتھ پاکستان کے لیے ڈائیریکٹ فلائٹس چلانے کا معاملہ طے پا گیاہے،غلام سرور خان

امریکی حکام کو تحفظات تھے جو دور ہو گئے ہیں، وفاقی وزیرہوا بازی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 20 جولائی 2019 19:50

امریکہ کے ساتھ پاکستان کے لیے ڈائیریکٹ فلائٹس چلانے کا معاملہ طے پا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20جولائی 2019ء) وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے لیے ڈائیریکٹ فلائٹس چلانے کا معاملہ طے پا گیاہے۔ غلام سرور خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے لیے ڈائیریکٹ فلائٹس چلانے کا معاملہ طے پا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ حکام کو کچھ تحفظات تھے جو اب دور ہو گئے ہیں۔

وزیرہوا بازی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ دورے کے بعد امریکہ کے دورے کے کے بعد ڈائیریکٹ فلائٹس چلانے کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے لیے پاکستانسے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نظام وضع کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کا 12رکنی وفد پاکستان پہنچا تھا جس نے ٹی ایس اے ٹیم 18جولائی کو کراچی میں ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیم پاکستانی ایئرپورٹس کے نظام کو دیکھے گی اور تسلی بخش ہونے پر اسے کلیئر کر دیا ہے اور اب پاکستان سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع ہو سکیں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے یہ ممکن ہو پایا ہے کہ امریکہ پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گا۔ اس سے پہلے امریکہ سے پاکستان یا پاکستان سے امریکہ آنے جانے کے لیے پرواز راستے میں کسی ملک میں رکتی تھی جس کی وجہ سے سفر کئی گھنٹے بڑھ جاتا تھا لیکن اب مسافروں کو یہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور مسافر پاکستان سے براہ راست امریکہ جا سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات