Live Updates

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائے، نواب ثناء اللہ زہری

مسلم لیگ(ن) ملک کی ترقی وخوشحالی دینے والی جماعت ہے موجودہ حکمران انتقامی سیاست کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے 25جولائی کو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہونگے،پارلیمانی لیڈر

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:19

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائے، نواب ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے مرکزی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائے مسلم لیگ(ن) ملک کی ترقی وخوشحالی دینے والی جماعت ہے موجودہ حکمران انتقامی سیاست کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے 25جولائی کو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہونگے مریم نواز کا دورہ کوئٹہ خوش آئند اقدا م ہے پارٹی کارکن اورعہدیدار 25جولائی کو ہونے والے جلسے میں بھر پور شرکت کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹیلی فون پر مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے قائدین نے ملک بننے سے لیکر آج تک ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور کبھی بھی انتقامی سیاست پر یقین نہیں کیا موجودہ حکمران اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کو چھپانے کیلئے کرپشن کا ڈرامہ رچا کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں مسلم لیگ(ن)کے قیادت کو ایک منظم سازش کے تحت نشانہ بنارہے ہیں آج تک کسی بھی لیگی رہنماء پر کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوسکتے نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ(ن)کے تمام کارکن اور عہدیدار تیاریاں کرے اور مریم نواز کا دورہ کوئٹہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں وقت آنے پر ضرورحساب لیا جائے گا مسلم لیگ(ن)کو ختم کرنے والے خود مٹ جائینگے مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے تین مرتبہ وزیراعظم رہ کرملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا اور ان کے دور حکومت میں بلوچستان میں میگا پروجیکٹ شروع ہوگئے سی پیک منصوبے سے بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگئی انہوں نے تمام کارکنوں اورعہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر مریم نواز کے کوئٹہ آمد کیلئے تیاریاں کرے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات