ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی واردات بجھتے چراغ کی مانند ہے

پیر 22 جولائی 2019 15:25

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) حکومت پاک فوج کے اقدامات سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے بچے کُچے دہشتگرد اپنی ساکھ بچانے کیلئے بزدلانہ کاروائی کررہے ہیں مگر ان کا مستقبل اب ہمیشہ کیلئے پاکستان میں تاریک ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کی واردات بجھتے چراغ کی مانند ہے اب دہشتگرد زیادہ دیر اس ملک میں ٹھہر نہیں سکیں گے کلبھوشن جیسے ناپاک کردار پاک فوج کی گرفت میں ہیں انشاء اللہ بھارت کا مکروہ چہرے دنیا کے سامنے ہے اس کے مزید نیٹ ورک پاک فوج نے توڑ دیئے ہیں جس سے دہشتگردی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔