Live Updates

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی امریکہ میں موجودگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی واشنگٹن میں موجودگی "امریکہ" کی اشد ضرورت کے پیشِ نظر ہے کیونکہ امریکہ کو افغانستان کے مسئلے کے حل کیلیے اپنے سیکیورٹی معاملات میں پاکستان کی مدد اور تعاون چاہیے: غیر ملکی خبر رساں اداے کا دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 جولائی 2019 22:57

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی امریکہ میں موجودگی کی اصل وجہ سامنے ..
وشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان اس وقت سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں۔ اس دورے میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ کچھ جماعتوں کی جانب سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کےب اس دورے مین شریک ہونے پر کئی سوال اٹھائے جا رہے تھے لیکن اب ایک غیر ملکی خبر رساں اداےنے دعویٰٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی واشنگٹن میں موجودگی "امریکہ" کی اشد ضرورت کے پیشِ نظر ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ امریکہ کو افغانستان کے مسئلے کے حل کیلیے اپنے سیکیورٹی معاملات میں پاکستان کی مدد اور تعاون چاہیے اور اسی لیے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی اس دورے مین امریکہ گئے ہیں جہاں پاکستانی قیادت کی ملاقات امریکی دفاعی قیادت سے بھی ہو گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں اداےنے نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پیچھے ہت جانے کے بعد اب امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے اس لیے اس دورے میں پاکستانی دفاعی قیادت کی ملاقات امریکی دفاعی قیادت سے سے ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران کان سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہپاکستان نے افغانستان میں امریکہ کی بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا تو ایک ہفتے میں افغان جنگ جیتی جا سکتی تھی لیکن میں جانوں کا ضیاع نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا تو ایک ہفتے میں افغان جنگ جیتی جا سکتی تھی لیکن میں جانوں کا ضیاع نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات