Live Updates

امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے

میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی صدر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 00:52

امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیتکرتے ہوئے ایک رپورٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستانی ہیں؟ جب رپورٹر نے مثبت جواب دیا تو امریکی صدر نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے، میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ امریکی رپورٹرز سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا کو پسند نہیں کرتے ہیں اور اکثر انہیں جعلی میڈیا بھی کہتے ہیں۔ امریکی صدربنے کئی بار میڈیا کو برا بھلا بھلا کہا ہے کیونکہ ان کے مطابق میڈیا ان کا صرف منفی پہلو دیکھاتا ہے۔ امریکی صدر نے اب کہا ہے کہ انہیں اپنے رپورٹرز سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز پسند ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے اس سے پہلے میڈیاسے بات کرتے ہوئے پاکستان کو عظیم ملک قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان عظیم لوگوں کا عظیم ملک ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار انداز میں دیکھ رہا ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، پاکستان افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے ہماری بھرپور مدد کر رہا ہے، ہم کافی وقت ساتھ گزاریں گے، پاکستان کے معاملات پر بھی جات ہوگی، اگر معاملات حل ہوگئے توپاکستان کی امداد بحال کر سکتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو شاندار قرار دے دیا، میلانیا ٹرمپ نے پاکستانکے وزیراعظم سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی، بعد ازاں ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات