Live Updates

عمران کو بتائو ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں

اے سی اور اور ٹی وی کی کمی سے ہمیں تکلیف نہیں ہونی،آصف علی زرداری

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 23 جولائی 2019 06:40

عمران کو بتائو ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2019ء)   نہ حیرت کی بات ہے اور نہ اچنبھے کی کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ جاکر بھی زرداری اور نواز شریف کو جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولتیں نہ دینے کا اعلان کیا۔اصل میں کچھ چیزیں انسان کی شرست میں داخل ہوتی ہیں اور وہ چاہ کر بھی ان سے آزاد نہیں ہوپاتا۔عمران خان نے امریکہ میں پاکستانی سٹائل کاہی جلسہ کیااور ظاہر ہے وہاں گفتگو بھی پاکستانی سٹائل میں کرنا تھی اور یہ بات بھی واضح ہے کہ بیرون ملک پاکستانی یہاں کے سابق حکمرانوں کو کرپٹ سمجھتے اور انہیں تختہ دار پر جھولتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

پی ٹی آئی کے سپورٹر ہمیشہ اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ عمران خان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کرپٹ لیڈران کو جیل میں ڈالنے اور انہیں تکالیف دینے کی باتیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا انہوں نے امریکہ میں بھی یہی کچھ کہا کہ وہ پاکستان واپس آ کر زرداری اور نوز شریف کے کمروں سے اے سی اور ٹی وی ہٹا دیں گے۔جس پر صحافیوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے دلچسپ مکالمہ کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کے جیل میں سہولتیں واپس لینے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان کو بتائو ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا سے واپسی پر آپ سے اے سی اور ٹی وی وغیرہ کی سہولتیں واپس لے لیں گے، اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، اسے بتائو ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ پہلے چیئرمین سینٹ بنایا اب اتارنے جا رہے ہیں کیا کہیں گے؟ سابق صدر کا کہنا تھا کہ نہ میں نے بنایا اور نہ ہی میں اتارنے جارہا ہوں۔صحافی کے سوال پر کہ چیئرمین سینٹ کی جگہ ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کی بات کی جارہی ہے۔سابق صدر نے جواب دیا کہ ان کی اپنی مرضی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات