Live Updates

کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں، عمران خان

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی نہیں بلکہ کشمیری عوام کی خواہشات زیادہ اہم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں کشمیری عوام کی ترجمانی کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جولائی 2019 11:09

کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں، عمران خان
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی نہیں بلکہ کشمیری عوام کی خواہشات زیادہ اہم ہیں۔اس مسئلے کا حل بھی یہی ہے کہ کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے دو سابق وزرائے خارجہ نے بتایا کہ صدر مشرف اور اٹل بہاری واجپائی کے دور میں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ چکے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت کشمیر پر مرحلہ وار پیش رفت پر اتفاق ہو چکا تھا۔مختلف مراحل سے گزر کر کسی قسم کے ریفرنڈ کی بھی بات اس میں شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نازک مسئلہ ہے میں اس پر زیادہ گفتگو نہیں کروں گا۔لیکن اس کا حل موجود ہے اور وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت میں صفِ ماتم بچھ گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنے کہا تھا کہ بھارتیوزیراعظم نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے امریکہ سے ثالثی کی درخواست کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات نے بھارتی وزیراعظم کو مشکل میں ڈال دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نےہنگامہ برپا کرتے ہوئے نریندرمودی سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر کے مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان پر خود وضاحت پیش کریں۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی نے ٹرمپ کو کشمیر پر ثالثی کے لیے نہیں کہا۔پاکستان سے تمام مسائل دو طرفہ ہیں۔شملہ معاہدے،لاہورڈیکلریشن نے مسائل پر بات کی راہ ہموار کی ہے۔ واضح رہے امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا تھا ا کہ وہ مسئلہ کشمیرحل کروانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس پر بھارتکی جانب سے ردِ عمل آیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست نہیں دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات