بلاول بھٹو زرداری کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پر سردار محمد بخش مہرکو مبارکباد

بدھ 24 جولائی 2019 22:56

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ شب عادل پور گھوٹکی پہنچ کرضلع گھوٹکی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 میں منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کیمطابق کامیاب ہونیوالے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہرکو مبارکباد دی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، ناصر شاہ، نثار کھوڑو سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی انکے ہمراہ تھے