فواد حسین چوہدری وعدوں کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں ،ملک باصر کھوکھر

جمعہ 26 جولائی 2019 22:31

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2019ء) جہلم وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری وعدوں کی تکمیل کی طرف گامزن ، نوجوانوں کی صحت افزا سرگرمیوں اور متعدد اقسام کی کھیلوں کیلئے جہلم کے علاقہ کھیوڑہ اور پنڈدادنخان میں اسٹیڈیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد اور کروڑوں روپے فنڈزکی فراہمی ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے جس پر حلقہ این اے 67 کے علاقہ مکین انکے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کھیوڑہ کے متحرک رہنما ملک باصر کھوکھر نے کھیوڑہ،پنڈدادنخان میں منعقدہ سٹیڈیم کی افتتاحی تقریبات سے خطاب میں وفاقی وزیر کی موجودگی میں کیا،تحصیل پنڈدادنخان اور بالخصوص کھیوڑہ میں پانی کی شدید قلت کی طرف بھی انہوں نے وفاقی وزیر کی توجہ مبذول کرائی اور سوئی گیس سے محروم دیہات و قصبہ جات کو گیس کی فراہمی اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کیلئے باصر کھوکھر نے وفاقی وزیر سے تحصیل پنڈدادنخان میں سوئی گیس کا دفتر چکوال کی بجائے پنڈدادنخان میں سب آفس بنانے کا مطالبہ بھی کیا آخر میں انہوں نے جلالپور شریف تا کندوا ل نہر اور لِلہ انٹر چینج تا جہلم دو رویہ سڑک کی منظوری پر بھی عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے فواد چوھدری کا شکریہ ادا کیا، ملک باصر کھوکھر نے کہا کہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان سیاحت کے حوالے سے الگ مقام رکھتی ہے ، حکومت کو چاہیے کہ سیاحوں کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ سیاحوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔