شمالی شام میں دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیں گے، ایردوآن

ْامریکا سے مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی نکلے، دہشت گردوں کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنائیں گے،خطاب

ہفتہ 27 جولائی 2019 12:38

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2019ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر واقع دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں اپنی حکمران پارٹی کے ارکان سے ایک خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ شمالی شام میں مجوزہ محفوظ علاقے کے قیام پر امریکا سے جاری مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی نکلے، لیکن وہ دہشت گردوں کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنائیں گے۔ ترک فورسز شمالی شام میں کرد باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ باغی ترکی میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔