سجاول ، پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

نیشنل ایکشن پلان کے تحت تین افغانیوں سے سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا، ایس پی

ہفتہ 27 جولائی 2019 21:59

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) سجاول پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکوکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاجبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی میں تین افغانیوں سے سمیت نو افراد کو گرفتارکرلیاہے، ایس پی سجاول کے ترجمان کے مطابق جاتی بارن آباد روڈ پر جھولو پیرکے مقام پر تین مسلح ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتارکرلیاجبکہ دو فرارہوگئے جن کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتارڈاکوکی شناخت اکبرسنہڑو ملاح کے طورپر ہوئی جس پر مختلف تھانوں میں سولہ مقدمات درج ہیں، زخمی کو اسپتال منتقل کیاگیاجبکہ جاتی تھانے پر دو مقدمات درج کئے گئے ہیں علاوہ ازیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی میں غیرقانونی رہائش پذیر لاڈیوں سے قندھاری افغان رضامحمد خان، جاتی سے افغانی ظریف کاکڑ، چوہڑجمالی سے افغانی غلام محمد کو گرفتارکیاگیا،چوہڑجمالی میں سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر محمد ملوک چانڈیو کو گرفتارکیاگیا، جبکہ روپوشوں کے خلاف کاروائی میں دڑو سے نظام الدین اور علی رضامیمن، سجاول سے عبدالستارکونجڑو، بنوسے الطاف پلیجو، چوہڑجمالی سے خمیسو سسیوکو گرفتارکیاگیا۔

#