واہ کینٹ، تھانہ صدر کی حدود میں گھریلو تنازع پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

جمعرات 1 اگست 2019 23:17

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2019ء) تھانہ صدر کی حدود میں گھریلو تنازع پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا, ریسکیو 1122 نے نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچائی, جبکہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی, اہل محلہ کے مطابق یاسر احتشام جو کہ دربار کریمی کے پاس ویلڈنگ کا کام کرتا ہے نے گھریلو جھگڑا پر طیش میں آ گیا اور تیس بور کے پسٹل سے اپنی ساس پر فائر کھول دیا. خاتون جس کی عمر 45 سال کے قریب تھی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی. واقعہ کی اطلاع پولیس اور ریسکیو 1122 کو دی گئی جس پر ریسکیو ٹیم نے چند منٹوں میں ہی متوفیہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا. ادھر پولیس تھانہ صدر نے بھی جائے حادثہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں.مزید تفشیش اور ملزم کی تلاش جاری ہی.

متعلقہ عنوان :