ایف آئی اے نے جعلی دستاویز رکھنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا
بھارتی شہری کی شناخت پنجم تیواری کے نام سے ہوئی جو گذشتہ دس سال سے جلعی پاسپورٹ پر پاکستان میں مقیم ہے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اگست 2019 12:36
(جاری ہے)
اسلام قبول کرنے کے بعد پنجم تیواری نے اپنا نام بلال رکھ لیا۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر نواز نے کہا کہ بھارتی شہری نے برتھ سرٹیفیکیٹ ، شناختی کارڈ اور ایسے کئی جعلی دستاویزات بنا رکھے تھے اور پاکستان میں ہی رہنا شروع کر دیا تھا ۔
بھارتی شہری کے پاکستان میں جعلی دستاویزات بنا کر رہنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی البتہ سکیورٹی ادارے اس بھارتی شہری کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں کہ اگر پاکستان آنا بھی تھا تو پنجم تیواری نامی اس بھارتی شہری کو جعلی دستاویزات کی ضرورت کیوں آن پڑی ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بھارتی شہری سے اس حوالے سے تفتیش کی جائے گی جس کے بعد حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک بھارتی شہری کو ڈیرہ غازی خان کے گاؤں راکھی گاج سے حراست میں لیا تھا۔ فورسز نے بھارتی شہری کو گرفتار کر کے تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پہ منتقل کر دیا تھا۔ بھارتی جاسوس کی شناخت راجو لکشمی کے نام سے ہوئی تھی۔ بھارتی جاسوس ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں موجود تھا جب اسے حراست میں لیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھارت کے جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو بھی گرفتار کر چکا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.