تمباکو ،مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونیوالی آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائیگی‘ ڈاکٹر ظفر مرزا

پولیو کے مریضوں کی تعدادمیں کمی کیلئے کئی جامع اقدامات کئے ہیں ،ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے ‘ معاون خصوصی

ہفتہ 3 اگست 2019 13:36

تمباکو ،مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونیوالی آمدن شعبہ صحت پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2019ء) صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران شعبہ صحت کے لئے مختص رقم میں تین گنا اضافہ کیا جائے گا،تمباکو اور مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے سے سگریٹ نوشی میں بھی کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنی حدود میں آنے والے تمام علاقوں میں صحت کے نظام میں مکمل تبدیلی لانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نی کہا کہ اس پروگرام کے تحت سکولوں میں بھی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ پولیو وائرس کی موجودگی کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے مریضوں کی تعدادمیں کمی کیلئے کئی جامع اقدامات کئے ہیں اور اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :