فرنٹیئر ریجن پی کے 115سے تحر یک انصاف کے امیدوار عابد الر حمن کا حلقہ دوبار ہ کھو لنے کا مطالبہ

ہفتہ 3 اگست 2019 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2019ء) خیبر پختو نخوا کے فرنٹیئر ریجن پی کے 115سے تحر یک انصاف کے امیدوار عابد الر حمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے حلقہ دوبار ہ کھو لنے اورووٹوں کی گنتی اور الیکشن کمیشن کا ؤنٹر فا ئل دکھانے کا مطا لبہ کیاہے جبکہ الیکشن کے دوسر ے روز تمام پولنگ کے فارم 45وصول کر کر نے کے بعد ہمیں فارم 47دیاگیا جس میں جمعیت علما ئے اسلام کو74ووٹ کی برتری حا صل تھی تا ہم 16پولنگ سٹیشنوں کے ری کا ؤنٹنگ کے بعد جمعیت علما ئے اسلام کی لیڈ 30رہ گئی جبکہ 893مسترد شدہ ووٹو ں کی گنتی میں 50پولنگ سٹیشنوں تک کو ئی فرق نہیں آ یا ہم نے بار بار ووٹ دکھانے کا کہا جو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیاجبکہ گنتی کے دوران آر او اور ڈی آر او دونوںبیٹھے ہو ئے تھے جو قانونی کیخلاف ورزی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار اور حامیوں نے ضلعی ریٹرننگ افسر پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، خصوصی طور بنوں میں سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی نے اپنا اثررسوخ استعمال کر کے کے الیکشن کو ہا ئی جیک کردیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارا مخالف جمعیت علما ئے اسلام کے شعیب خان نی18ہزار102ووٹ حا صل کی جبکہ انہوں نے 18ہزار 28ووٹ لیے جس پر انہوںنے 16پو لنگ سٹیشنو ں پر ری کا ؤنٹنگ کے ذریعے مخالف امیدوار کی بر تری کو30ووٹوں تک محدود کر لی ۔

عابد الر حمن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو انہوں نے مسترد ووٹ کی کا ؤنٹر فا ئل د کھانے کی درخواست کی جو وہ نہیںدکھا رہے اگر کا ؤنٹر فا ئل انہیں دکھا یا گیا تو سینکڑوں کی تعداد میں ووٹوں کی بر تری مخالف امیدوارپر حا صل کر ینگے ۔انہوںنے کہاکہ حلقے میں الیکشن کمیشن کی جا نب سے ان کے ساتھ زیادتی ہو ر ہی ہے جبکہ فارم 45اور فارم47میں بھی واضح فرق ہے ۔انہوںنے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ کئے زیادتیوں کا آزالہ کر کے کا ؤنٹر فا ئل اور فارم 45اور فارم47میں غلطیوں کو دور کر کے فیصلہ حقدار کے حق میںکیا جا ئے۔بصورت دیگر ہم اپنے حق کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر ینگے۔