جام پور:مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملہ، تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طلباء اور مقامی تنظیموں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 5 اگست 2019 14:21

جام پور:مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری بھائیوں سے ..
جام پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، عنصر سجاد) ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جام پور سیف الرحمن نے کی۔اس ریلی میں محکمہ سوشل ویلفیئر ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے، تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طلباء اور مقامی تنظیموں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی میونسپل کمیٹی آفس سے شروع ہو کر ٹریفک چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن، سوشل ویلفیئر افسر میڈم تہمینہ امیر گورمانی، ایم ایس ڈاکٹر جی ایم گورمانی ڈپٹی ایجوکیشن ممتاز احمد محمد ایوب خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، بھارت کا کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، انشاء اللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑ اہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔کلسٹر بموں کا نہتے انسانوں پر استعمال کر کے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا پر بے نقاب کرلیا ہے۔ عالمی برادری بھارتی جرائم کا نوٹس لیکر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوائے۔