ْرحیم یارخان، قیام پاکستان لاکھوں شہداکی قربانیوں کاثمر ہے،چیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ

بدھ 7 اگست 2019 17:00

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) 14اگست تجدید عہدکادن ہے پاکستان کی آزادی ہماراقیمتی سرمایہ ہے قیام پاکستان لاکھوں شہداکی قربانیوں کاثمر ہے۔ان خیالات کااظہارجنرل چیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ،پھول مارکیٹ،بانوبازاررحیم یار خان چوہدری محمدبوٹاطاہرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں ہمارے اباؤاجداداورپاک فوج کے شہیدجوانوں کی قربانیاں شامل ہیں وطن عزیزتاقیامت قائم ودائم رہیگاپاکستانی قوم ایک عظیم قوم بن کرابھرے گی،آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، پاکستان علامہ اقبال کاخواب تھا، جسے قائداعظم محمدعلی جناح نے تعبیردی پاکستان لاکھوں قربانیاں دیکروجودمیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں یوم آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں اوراپنے محسنوں کوکبھی نہیں بھولتیں پاکستان کی بقااورحفاظت کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں۔