بہاولنگر کا رہائشی حساس ادارے کا نوجوان دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے شہید ،سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جمعرات 8 اگست 2019 14:17

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) بہاولنگر ضلع کا رہائشی حساس ادارے کا نوجوان دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے شہید ہو گیا ۔شہید کی نماز جنازہ آبائی گائوں 229نائن آر میں اداء کرنے کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے گائوں 229نائن آر کا رہائشی افتخار نامی نوجوان جو کہ حساس ادارے کا ملازم تھا اور بہاولپور کینٹ میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے شہید ہو گیا ۔

شہید کی میت اسکے آبائی گائوں 229نائن میں لائی گئی جہاں پر اسکی نماز جنازہ اداء کی گئی نماز جنازہ میں سول سوسائٹی پولیس آفیسران ،پاک آرمی کے آفیسران وجوانوں سمیت کثیر لوگوں نے شر کت کی ۔نماز جنازہ کے بعد شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔