ای ڈی او محکمہ صحت کی زیرنگرانی نوزائیدہ بچوں کو 6 ماہ تک ماں کا دودھ پلانے کی مہم شروع

جمعہ 9 اگست 2019 13:34

ای ڈی او محکمہ صحت کی زیرنگرانی نوزائیدہ بچوں کو 6 ماہ تک ماں کا دودھ ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) ای ڈی او محکمہ صحت کی زیرنگرانی نوزائیدہ بچوں کو 6 ماہ تک ماں کا دودھ پلانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل کی زیر قیادت ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی واک ہو گی۔

(جاری ہے)

ضلع ہری پور میں نیوٹریشن انٹرنیشنل اور یونیسیف کے تعاون سے ایک ماہ کیلئے بریسٹ فیڈنگ منانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور سیف الله خالد، ڈی ڈی ایچ او احمد فدا اور اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل کی قیادت میں کانگڑہ کالونی میں آگاہی واک کی گئی جس میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل منیجر اویس خان، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق، لیڈی ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے آگاہی واک میں شرکت کی۔

واک کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل اور ڈی ایچ او ہری پور سیف الله خالد نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ صحت ہری پور نے ایک ماہ تک بریسٹ فیڈنگ منانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، مائیں چھ ماہ تک نوزائیدہ بچوں کو اپنا دودھ پلائیں، ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں میں بیماریوں اور اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ سے نوزائیدہ بچوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :