پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

ہفتہ 10 اگست 2019 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) پنجاب یونیورسٹی نیعظمیٰ ناز دخترچوہدری نذیر احمد کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’’مشرقِ وسطیٰ کی سیاست کے نشیب و فراز: پاکستان پر اثرات 2015-2001‘ ‘کے موضوع پر،اقصیٰ ملک دختر ملک رحمت علی کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے’’معاشرتی تبدیلی اور روحانی آگاہی میں تصویری علامت کا کردار‘‘ کے موضوع پر،خالد امین ولد محمد علی کوسائوتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’’پاکستان ۔

(جاری ہے)

چین تعلقات ، علاقائی سلامتی کے تبدیل شدہ تناظر میں تجزیہ(2010-1989)‘ ‘کے موضوع پر،لبیبہ شیخ دختر کرم حسین شیخ کوایڈمنسٹریٹو سائنسز (مینجمنٹ )کے مضمون میں ان کے’ ’پاکستان میں ریگولیٹری ایجنسیوں کی خود مختاری‘‘ کے موضوع پراورثنیا ء رشید دختر عبد الرشید کولائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز کے مضمون میں ان کے’’جامعاتی کتب خانوں میں اختراعی نظم ونسق تعلیمی کتب خانوں کے قائدین کی قوت ادراک کا تجزیہ‘ ‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔