بنوںمیں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انڈیا کی جشن آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

جمعرات 15 اگست 2019 20:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) بنوںمیں بھی ضلعی انتظامیہ پولیس علماء کرام ،تاجروں ا ور انسانی حقوق کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انڈیا کی جشن آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا بنوں پریس کلب کے سامنے ریلی واحتجاجی مظاہرے میں تاجروں اور سماجی رہنمائوں نے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈاُٹھارکھے تھے جبکہ شہر کے دکانوں پر سیاہ جھنڈے لگے تھے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر پریس کلب کے سامنے اپنے خطاب میں انجمن تاجران کے مرکزی نائب وضلعی صدر ملک مقبول خان، صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے خصوصی معائون سینان درانی ایڈوکیٹ چیمبر آف کامرس کے صدر سجاد خان زرگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان، چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ ملک شیرین مالک، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ ، انجمن تاجران حقیقی کے صدر ڈاکٹر عبدالروف قریشی،ملک حیات خان منڈان، ذوالفقار علی کربلائی، پاکستان پروٹیکشن موؤمنٹ کے سربراہ نوروز علی کربلائی ، گل پیرانسانی حقوق کے رہنما ء ملک نیاز علی خان اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ جنگ مودی کی بس کی بات نہیں پاکستان کے عوام جنگ کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی بھارتی فوج کی کشمیر میں حالیہ دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف وریاں تاریخ کے بدترین مثال ہے جس کیلئے او ائی سی کو مداخلت کرنی چاہیے بھارت نے کشمیر پر غصبانہ قبضہ کرکے اقوام متحدہ کے قرار دادوں کی خلاف ورزی کی پوری دنیا نے تسلیم کرلیا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔