خالق نگر،مچھر ،مکھیوں کی بھر مار ،لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جمعہ 16 اگست 2019 13:18

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) خالق نگرو گردنواح میں مچھروں اورمکھیوں کی بھرمار نے علاقہ مکینوں کیلئے دن میں اپنے معمولات زندگی کی انجام دہی اور رات کو آرام کرنا محال کردیا علاقہ میں ہنگامی بنیادوں پرمچھر مار سپرے ناگزیر ہو گیا ہر سو بھنبھناتی مکھیوں اور مچھروں کے باعث اہل علاقہ ملیریا نزلہ زکام کھانسی اورپیٹ کی بیماریوں ا وردیگر مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ہیں صورتحال کی سنگینی کے باعث لوگوں میں ڈینگی مرض کے لاحق ہوجانے کا خوف پیدا ہوگیاہے جگہ جگہ پرکھڑے بارش کے پانی نے جوہڑوں کی شکل اختیار کرلی جو کے بعد میں اچانک تیزدھوپ نکلنے سے مچھروں اور مکھیوں کی نہایت تیز افزائش کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

خالق نگرکے سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح و احوال کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :