Live Updates

کشمیری مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروائیں گے، نصرت واحد

کرفیو کے باوجود بھرپور احتجاج بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر سے بھاگنے پر مجبور کردے گا ،رکن قومی اسمبلی

جمعہ 16 اگست 2019 16:17

کشمیری مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروائیں گے، نصرت واحد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے ٓزاد کروائیں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد ٓزادی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ظلم و جبر، کرفیو، کشمیریوں کو سر جھکانے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ کرفیو کے باوجود کشمیریوں کا بھرپور احتجاج، بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر سے بھاگنے پر مجبور کردے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف سندھ کے تحت کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ جیسے واقعات کو جواز بنا کر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان انڈیا کو بھرپور جواب دے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ رہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف عالمی رہنمائوں کی حمایت کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات