کچلاک بم دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ، ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی

بھارت ،پاکستان اور افغانستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کروا کر اپنی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا ،مرکزی رہنما بی اے پی

جمعہ 16 اگست 2019 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے کچلاک دھماکے کی مذمت اور بے گناہ شہریوں کی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ،پاکستان اور افغانستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کروا کر اپنی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ بھارت روز اول سے ہی پاکستان کو کمزور کرنے اور بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا آرہا ہے جس کا واضح ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اس کے علاوہ بلوچستان اور مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے حوالے سے اس کے بیان روز روشن کی طرح عیاں ہے عالمی قوتیں پاکستان اور افغانستان میں امن کے لئے کوششیں کررہی ہے لیکن بھارت اپنی مذموم حرکتوں کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی کروارہا ہے کچلاک کی کلی قاسم میں مسجد کے اندر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دھماکے میں 4 بے گناہ شہریوں کی شہادت اور 22 سے زائد افراد کے زخمیوں ہونے پر دلی افسوس ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دیں مسجد میں بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں حکومت اور انتظامیہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے چاہئیں تاکہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔