رواں ماہ شہبازشریف اوراحسن اقبال کو گرفتارکرلیا جائے گا

شہبازشریف کا منی لانڈرنگ کیس بڑا فٹ ہے، نیب نے ان کو دوبارہ طلب کیا ہے،حمزہ شہبازاور مریم نوازپہلے گرفتارہیں،باقی لوگ اب کشمیرایشو کے پیچھے چھپ رہے ہیں،لیکن نیب ان کو گرفت میں ضرورلے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 اگست 2019 16:33

رواں ماہ شہبازشریف اوراحسن اقبال کو گرفتارکرلیا جائے گا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2019ء) نیب اگست میں شہبازشریف، احسن اقبال کو گرفتارکر لے گا، سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا منی لانڈرنگ کیس بڑا فٹ ہے، نیب نے ان کو دوبارہ طلب کیا ہے، حمزہ شہبازاور مریم نوازپہلے گرفتارہیں،باقی لوگ اب کشمیرایشو کے پیچھے چھپ رہے ہیں، لیکن نیب ان کو اب گرفت میں لے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے عمل میں عید کی چھٹیوں کے بعد تیزی آگئی ہے۔

آصف زرداری کونیب کی جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ان کو خصوصی سیل میں رکھا جائے گا۔ ان کوبنیادی سہولیات کی درخواست پر ابھی فیصلہ ہونا ہے۔اڈیالہ جیل میں تب تک رہیں گے جب تک چلان نہیں ہوجاتا، ان کے ساتھ ملوث تین ملزم پلی بارگین کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن زرداری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ آصف زرداری کو سکیورٹی خدشات کے باعث نیب جیل میں رکھا گیا تھا، نیب کا پورا علاقہ سکیورٹی کے حوالے تھا، ان کی تحقیقات بھی چل رہی تھی۔

نیب کے کیسز بہت زیادہ پائپ لائن ہیں، لیکن آصف زرداری چونکہ نیب جیل میں تھے اس لیے وہاں جگہ نہیں تھی، اب بہت سارے ملزمان کی گرفتاری کا وقت آچکا ہے۔نیب نے چارپانچ کمرے اور بھی بنائے ہیں، تاہم جگہ کی کمی کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ رکا ہوا تھا۔اگلے ہفتے میں اگست میں گرفتاریوں میں تیزی آئے گی،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اور دیگرلوگ ہوں گے۔

اس بات کا بھی امکان ہے خیبرپختونخواہ اور وفاق میں تحریک انصاف سے تعلق رکھتا ہے،ان میں مشیر، معاون خصوصی، وزیریا رکن قومی اسمبلی بھی ہوسکتے ہیں۔خاص طور پر مسلم لیگ نوازکے کچھ لوگ جوبہت زیادہ بول رہے ہیں، پہلے سی پیک کے پیچھے چھپے ہوئے تھے،اب کشمیرایشو کے پیچھے چھپ رہے ہیں،جیسا کہ احسن اقبال ، نیب ان کو اب گرفت میں لے گا۔کیونکہ نیب جن کو بھی بلاتا ہے ، یہ جواب نہیں دیتے، شہبازشریف کو بھی دوبارہ بلا لیا گیا ہے۔

شہبازشریف کے مقدمات بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔حمزہ شہبازاور مریم نوازپہلے ہی گرفتار ہیں۔کیس بڑا فٹ ہے شاید شہبازشریف گرفتاری سے نہ بچ سکیں۔شہبازشریف کو موچ آئی ہے ان کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے کاآرام کا کہا ہے، کل کو نیب جانا پڑے توشاید میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیں گے،ٹی ٹیز کے مقدمات میں چوہدری شوگرملزکیس کا مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کیس میں نوازشریف سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔نیب کوٹ لکھپت میں تحقیقات کرے گی۔دوتین اہم مقدمات آگے بڑھیں گے، ان مقدمات کا تعلق مولانا فضل الرحمان اور ان کے جماعت کے لوگوں سے ہے، نیب نے ان کے خلاف زیرالتواء انکوائریوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔