
سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران گاڑیوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کا جھنڈا لہرایا جائے گا
پیر 19 اگست 2019 14:17

(جاری ہے)
اس موقع پر گلگت بلتستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی موجود تھے۔
آصف اللہ خان نے کہا کہ سرفرنگا سکردو اور شگر کے درمیان ہے جہاں سے دریائے سندھ بھی گزرتا ہے،یہاں صرف کار ریلی نہیں بلکہ لوگوںکو وہاں کی سیاحت بھی دکھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا قومی کھیل پولو ہے جو فری اسٹائل ہونے کی وجہ سے مشہور ہے،اسی وجہ سے ہم نے سرفرنگا ریلی کیساتھ پولو فیسٹول بھی رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں گلگت بلتستان کے کلچر کو بھی دکھایا جائے گا،سرفرنگا ریلی کے راستے میں ایک بہت خوبصورت جھیل بھی موجود ہے،سر فرنگا میں مہ پھنگ پروگرام اور کلچرل شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں لوگ یہاں پر آئیں اور گلگت بلتستان اور وہاں کے مقامی لوگوں کی مہمان نواز ی کو بھی دیکھیں۔سیکرٹری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں گلگت بلتستان کے کلچر اور وہاں کی انسانیت سے محبت کو کمپرومائز کئے بغیر سیاحت کو پروموٹ کر ے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان فریش واٹر کا بہت بڑا زخیرہ ہے جس کے 8000 فٹ سے بلند کئی پہاڑ اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی چوٹی کے ٹو بھی سرفرنگا کے قریب ہے۔سیکرٹری آصف اللہ خان نے کہا کہ دیوسائی دنیا کا سب سے خوبصورت سیاحتی مقام گلگت بلتستان میں موجود ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیا گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت اسطرح کے ایونٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے ہماری مدد کرے۔ہم سب نے ملکر پاکستان اور گلگت بلتستان کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔سیکرٹری نے کہا کہ ہم جن حالات میں اس ایونٹ کا انعقاد کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورتحال کے تناظر میںجیپ ریلی کو کشمیر کے نام کرتے ہوئے عالمی توجہ کشمیرکی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں ،سرفرنگا کے ذریعے ہم دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچائیں گے۔پاک وہیلزمارکیٹنگ کے نمائندے اور ایونٹ کے آرگنائزر سہیل منج نے کہا ہے کہ جیپ ریلی چولستان کے بعد دوسری بڑی ریلی ہوگی۔جس میں اب تک 60 گاڑیوں رجسٹریشن ہوچکی ہے جبکہ 40 سے زائد بائیکرز بھی اس ریلی کا حصہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 23 سے 25 اگست تک ہونے والی ریلی میں 23اگست کو تمام گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا،24 کو کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا جبکہ 25 کو فائنل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیلئے کھیلنے کا موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھائوں گا : اسامہ میر
-
امریکا میں 32 سال بعد اولمپکس کا انعقاد، صدر ٹرمپ نے تیاری کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی
-
پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز میں فروخت
-
پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
-
پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز میں فروخت
-
پاک افغان میچوں میں شائقین کی بدنظمی روکنے کیلئے خصوصی انتظامات کا فیصلہ
-
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل ہوگا
-
ایشیاء کپ: پاک بھارت میچ کے لیے جعلی ٹکٹ ہزاروں درہم میں فروخت ہونے لگے
-
لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی مسترد کردی
-
نیشنل بینک اوپن ٹینس ،نائومی اوساکا اور کلارا ٹاسن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا
-
فلوریڈا،پاکستان کی شاندار فتح کا جشن، محسن نقوی، سالک حسین سمیت کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.