بلاول بھٹو کاشکارپور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس آپریشن کے دوران ڈی ایس پی کی شہادت پر افسوس کا اظہار

منگل 20 اگست 2019 22:08

بلاول بھٹو کاشکارپور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس آپریشن کے دوران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع شکارپور کے علاقے خانپور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران ڈی ایس پی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی چیئرمین نے شہید ڈی ایس پی راو شفیع اللہ کے خاندان سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے خاطر جان دینے والے شہید افسر کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پولیس کے شہید افسران و اہلکار قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گے۔