ایوی ایشن ڈویژن کی آمدن میں 41.2 فیصد اضافہ ہوا ،

پی آئی اے کی آمدن میں مزید اضافہ متوقع ہے ،وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان

جمعرات 22 اگست 2019 16:29

ایوی ایشن ڈویژن کی آمدن میں 41.2 فیصد اضافہ ہوا ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ موجودہ سا ل کے پہلے 6 ماہ کے دوران ایوی ایشن ڈویژن کی آمدن میں 41.2 فیصد اضافہ ہوا ہے ، پی آئی اے کی آمدن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پی آئی اے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے جلد خسارے سے نکل آئے گا ،اس کی مالی حالت بہتر ہوتی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

غلام سرور خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں سیٹ فیکٹر 6.4 فیصد بڑھا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پسنجر آمدن تقریباً 49 فیصد اور انجینئرنگ آمدن 50 فیصد رہی، اس کے علاوہ کارگو آمدن 6 فیصد رہی۔ پی آئی اے پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جواندرون ملک تقریباً 23 پروازیں اور 30 سے زائد ممالک کے لئے پروازیں چلاتی ہے ۔ پی آئی اے کی پروازیںایشیا، یورپ اورجنوبی امریکہ تک جاتی ہیں ۔ پی آئی اے 30 سے زائد جہازوں کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جو ایک وسیع تر تاریخ رکھتی ہے۔ یہ ایشیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے جیٹ انجن کے بوئنگ 737 طیاروںسمیت بوئنگ 777-200 ایل آر طیارے حاصل کئے اور چلائے۔