کیا عالمی برادری اور انسانی تہذیب کے نام نہاد علمبردار کشمیریوں کی شہادت کا انتظار کر رہے ہیں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل 3 ہفتے سے جاری کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 22 اگست 2019 19:33

کیا عالمی برادری اور انسانی تہذیب کے نام نہاد علمبردار کشمیریوں کی ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کیا عالمی برادری اور انسانی تہذیب کے نام نہاد علمبردار کشمیریوں کی شہادت کا انتظار کر رہے ہیں -مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل 3 ہفتے سے جاری کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی سے محروم کرنا بھارتی وحشت کو آشکار کر رہا ہے۔

کیا ظلم و جبر سے پھول کھلیں گے یا تشدد جنم لے گا ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے ، ظلم اور زیادتیوں کا رد عمل خوفناک ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری معصوم صفت اور فطرت پرست ہیں، انہیں تشدد پر نہ اکسایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نریندر مودی دور حاضر کے بدترین انتہاپسندبن چکے ہیں۔ مودی اخلاقی، سیاسی اور تہذیبی بنیادوں پر کشمیر کی جنگ ہار چکے ہیں۔ نریندر مودی کی کوتاہ بینی کا نتیجہ بھارت کے تقسیم کی صورت میں نکلے گا۔

مودی کا انڈیا اقلیتوں کیلئے جہنم سے کم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو بارود اور گولیوں سے دوزخ بنا دیا ہی-کشمیری عوام آزادی کی جنگ بہادری سے لڑ رہے ہیں- وزیراعلیٰ نے کہاکہ تنازع کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے اوراس مسئلے سے عالمی برادری اب نظریں نہیںچرا سکتی۔