Live Updates

برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ،درآمدات میں نمایاں کمی درست حکومتی پالیسیوں کا ثبوت ہے،فردوس عاشق اعوان

آنیوالے ماہ و سال ملک کو قوم کیلئے مزید خوشخبریاں لائیں گے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں قومی ترقی ،خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیگا، ٹوئٹ

جمعرات 22 اگست 2019 21:51

برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ،درآمدات میں نمایاں کمی درست حکومتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی درست حکومتی پالیسیوں کا ثبوت ہے، قوم کو معاشی محاذ پر خوش خبریاں ملنا شروع ہوگئی ہیں، کرنٹ اکائونٹ خسارہ جو مالی سال 2018ء میں2.1 ارب ڈالر تھا، اب کم ہو کر 579 ملین ڈالر پر آگیا ہے،انشاء اللہ اس کے فوائد جلد عوام تک پہنچیں گے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ آنے والے ماہ و سال ملک کو قوم کے لئے مزید خوشخبریاں لائیں گے، پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ قوم کو معاشی محاذ پر خوشخبریاں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام کے حکومتی اقدامات کے ثمرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2018ء میں حسابات جاریہ کا خسارہ 2.1 ارب ڈالر تھا جو کم ہو کر 579 ملین ڈالر پر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چار سال میں کم ترین خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020ء میں کرنٹ اکائونٹ خسارے میں مزید 40 فیصد کی کمی متوقع ہے جس سے افراط زر میں کمی اور ملکی معیشت توانا ہوگی۔معاون خصوصی نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی حکومتی پالیسیوں کے درست ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حکومتی معاشی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشی محاذ پر حکومتی مشکل فیصلے درست سمت میں صحیح قدم ہے۔انشاء اللہ اس کے فوائد جلد عوام تک پہنچیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات