Live Updates

عالمی برادری کو خبردار کر رہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

جمعہ 23 اگست 2019 15:45

عالمی برادری کو خبردار کر رہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی میڈیا کایہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں کارروائیوں کیلئے داخل ہو گئے ہیں۔

بھارتی دعوے کے مطابق کچھ دہشت گرد بھارت کے جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور نسل کشی کے اپنے ایجنڈے سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ایسے دعوے متوقع تھے۔ عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارت ان دعوئوں کی بنیاد پر کسی جعلی فلیگ آپریشن کی کوشش کر سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات