بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کے خطرات بڑھ گئے،امریکی تھنک ٹینک
پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کیاپھر بھی مودی کشمیر تنازع پر بات چیت کو تیارنہیں،رپورٹ
اتوار 25 اگست 2019 11:25
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق 16 اگست کو تنازع جوہری سطح پر آپہنچا تھا جب بھارتی وزیر دفاع رجناتھ سنگھ نے بھارت کی پہلی مرتبہ استعمال سے انکار کے نظرئیے سے انحراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں جو بھی ہوگا وہ صورتحال بتائے گا اور صورتحال پرامید نہیں ہیں۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ امریکی اخبار کے نمائندے کے مقبوضہ وادی کے حالیہ دورے میں ان کی ملاقات ایک چرواہے سے ہوئی تھی، جب ان کی گاڑی اس کے قریب پہنچی تو چرواہے نے فوری ان کی گاڑی کی کھڑکی کی جانب بڑھا اور کہا کہ ہم ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔رپورٹ میں سوال کیا گیا کہ دہائیوں قبل کشمیری عوام سے ان کی رائے جاننے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کبھی نہیں ہوا، کیا ان سے کبھی سوال کیا جائے گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی فوج دونوں کے پاس اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار ہیں جو مقامی کمانڈرز میدان جنگ میں استعمال کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا کا 1945 میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر جوہری حملے کے بعد یہ پہلی مرتبہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پاکستانی حکومتوں نے کشمیری باغیوں کی حمایت کی تھی تاہم موجودہ پاکستانی حکومت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سابقہ حکومتوں کی روایت پر برقرار نہیں ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ رواں سال فروری کے مہینے میں پاکستان نے بھارتی طیارہ گرایا تھا تاہم یکم مارچ کو اس کے پائلٹ ابھینندن ورتمان کو بھارت کے حوالے کردیا تھا تاہم نریندر مودی نے اسلام آباد کے جذبہ خیر سگالی کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی ان کی حکومت کشمیر تنازع پر بات چیت کو تیار ہے جہاں کی عوام سے ان کی رائے لینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کبھی پورا نہیں ہوا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.