اٹک، محرم الحرام میں مذہبی سر گر میوں کی مؤ ثر نگرانی کے لیے ضلع ،تحصیل سطع پر کور کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

پیر 26 اگست 2019 17:08

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اٹک نے محرم الحرام میں مذہبی سر گر میوں کی مؤ ثر نگرانی اور امن وامان یقینی بنانے کے لیے ضلع اور تحصیل سطع پر کور کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ضلعی سطع پر کو ر کمیٹی کے ممبران میں ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق،صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور،چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری،ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف،ڈپٹی کمشنر اٹک،ڈی پی او اٹک،سید خادم حسین شاہ،مولانا عارف حسین واحدی ،پیر سعادت علی شاہ،مولانا غلام محمد صدیقی اور مولانا محمود الحسن توحیدی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل سطع پر حسن ابدال سے اسسٹنٹ کمشنر ،ایس ڈی پی او ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ،ریاض احمد صدیقی اور مولانا منصور احمد،تحصیل فتح جنگ سے اسسٹنٹ کمشنر ،ایس ڈی پی او ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور محمد صفدر حسرت،تحصیل پنڈ گھیب سے اسسٹنٹ کمشنر ،ایس ڈی پی او ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی،مولانا عبدالمالک ،مسرت عباس،مولانا سید محسن رضااور عطاالمصطفیٰ جمیل ،تحصیل جنڈ سے اسسٹنٹ کمشنر ،ایس ڈی پی او ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور سردار واجد علی خان شامل ہیں۔اس ضمن میں باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔