Live Updates

ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کیا جائے: مرزا عبدالرحمان

یوبی جی نے بغیر کسی اطلاع و نئی تا ریخ کے اجلاس ملتوی کردیا جو باعث تشویش ہے، نئی تا ریخ کا اعلان نہ کیاگیا توتمام چیمبرز و ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کرقا نونی چا رہ جوئی کریں گے

جمعہ 30 اگست 2019 18:14

ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کیا جائے: مرزا عبدالرحمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2019ء) ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر ،گروپ لیڈر اٹک چیمبرآف کا مرس ، یوبی جی گروپ کے رہنما اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر مر زاعبد الرحمان نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا صد ر مقام کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے تمام صوبائی و ضلعی سطح پرچیمبرز و ایسوسی ایشنز نے میری سربراہی میں ایک قراداد ایف پی سی سی آئی کو بھجوائی تھی ۔

ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی نے5ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کیا جس کے ایجنڈے میں مرزا عبد الرحمان نے بتا یا کہ اچیومنٹ ایوارڈز میں ایف پی سی سی آئی ودیگر چیمبرز خود سا ختہ طور پر تاجروں سے نا جائز رقم وصول کرکے من پسند لوگوں کو اعلیٰ شخصیات سے ایوارڈز دلواتے ہیں ،جس پر ڈی جی ٹی او نے ایوارڈزکے طریقے کار کو شفا ف بنانے اور نا جا ئز رقوم کی وصولی پر مما نعت کی تھی ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ مرزا عبد الرحمان کی سربرا ہی میں ملک کے اکثریتی چیمبرز اور ایسو سی ایشنز ، صدر و نائب صدور ، آفس بیئرزنے ایف پی سی سی آئی کے جنرل سیکریٹری کو خط لکھا جس میں یہ درخوا ست کی گئی کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر دفتر کو فوراً اسلام آباد منتقل کیا جائے کیونکہ تمام مرکزی دفاتر ، منسٹری آف کا مرس ، ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنا ئزیشن اور دیگر ملکی و غیر ملکی ایمبسیز کے کمرشل قونصلیٹ بھی اسلام آباد میں موجود ہیں ۔

پاکستان کے تمام اضلا ع ، صوبوں کے چیمبرز اور دیگر تا جر تنظیموں کے دفاتربھی اسلا م آباد میں موجود ہیں جبکہ تاجر برادری فا ٹا سے گوادر تک پریشان ہے کیونکہ انھیں اپنے مسائل کے حل کیلئے کراچی میں قائم ایف پی سی سی آئی کے دفترجانا پڑتا ہے جس سے انہیں بہت سی مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑتاہے ۔ ایف بی آر ، کامرس منسٹری ، صدر اور وز یر اعظم کے دفا تر بھی اسلام آباد میں موجو د ہیں۔

پاکستان کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشن کے با ڈی ممبران کو اپنے مسا ئل کے حل کیلئے DGTOاور کامرس منسٹری اسلام آباد آنا پڑتا ہے، جبکہ تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسا ئی میں ویز ے کے حصول کیلئے بھی اسلام آباد آنا پڑتا ہے۔کئی ممالک کے بز نس وفود اسلام آباد دورے پر آتے ہیں جن میں سربراہ مملکت بھی ہوتے ہیں ۔ صدر دفتر کراچی ہونے کی وجہ سے یہ وفود اسلام آباد تک ہی محدود رہ جاتے ہیں ِجس کی وجہ سے پاکستانی تاجروں کے غیر ملکی وفود کے ساتھ معا ہدے اور روابط طے نہیں پاتے ، جس سے امپورٹ و ایکسپورٹ میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ موجود ہ برسر اقتدار گروپ یو بی جی کی کچن کیبنٹ کو جب پتہ چلا کہ قراردادپیش کی جارہی ہے تو فوری طور پر اجلاس ملتو ی کردیاگیا ۔ اگرکسی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا تھا تو قاعدے کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بھی کیا جا تا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ مرزا عبد الرحمان نے کہا اگر ایف پی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل نے نئی تا ریخ مقرر نہ کی تو تمام چیمبرز و ایسوسی ایشنزمیر ی سربراہی میں قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری وزیر اعظم عمران خان ،صدر پاکستان عارف علوی ، وزیر تجارت اور سیکریٹری کا مرس سے اپیل ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کیا جائے تاکہ قبضہ گروپ اور یو بی جی کی کچن کیبنٹ سے چھٹکارا مل سکے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات