فردوس عاشق اعوان کا او آئی سی کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کر نے کا خیر مقدم

او آئی سی کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے ، حق اور سچ پر کھڑی قوم کو کوئی ظلم ، جبر اور بندوق شکست نہیں دے سکتی ، معاون خصوصی

اتوار 1 ستمبر 2019 12:10

فردوس عاشق اعوان کا او آئی سی کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے او آئی سی کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کر نے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ او آئی سی کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے ، حق اور سچ پر کھڑی قوم کو کوئی ظلم ، جبر اور بندوق شکست نہیں دے سکتی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ او آئی سی کا مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کر نے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ او آئی سی نے عالمی ضمیر کو باور کرایا ہے کہ کرفیو اٹھایا جائے اور مسئلہ کشمیر کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے ۔انہوںنے کہاکہ او آئی سی کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے ، انہوںنے کہاکہ حق اور سچ پر کھڑی قوم کو کوئی ظلم ، جبر اور بندوق شکست نہیں دے سکتی ۔