
پا ک بھارت کشیدگی:امریکا کی فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل
آرٹیکل 370 کے خاتمے پر خاموش غصہ بڑھ رہا ہے. بھارتی جریدے کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
بدھ 4 ستمبر 2019
12:03

(جاری ہے)
بھارتی جریدے دی ہندو کا کہنا ہے کہ ریاست کو وفاقی اکائیوں میں تبدیل کرنے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے پر خاموش غصہ بڑھ رہا ہے‘سری نگر کے رہائشی نے جریدے کے نمائندے کو موجودہ حالات پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ تمام 70 لاکھ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے.
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حراست میں لیے جانے اور خطے کے رہائشیوں پر مستقل پابندیاں عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے لیے عزت، قانونی طریقہ کار پر عمل اور متاثرین کے ساتھ مذاکرات پر زور دیتے ہیں، ہم صبر و تحمل پر زور دیتے رہیں گے‘میڈیا رپورٹس اور تھنک ٹینک کے ماہرین نے تنازع زدہ خطے میں کشیدگی بڑھنے اور دو جوہری قوت کے حامل ممالک میں جنگ کے خدشات کے اظہار پر انہوں نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی میں کمی پر بھی زور دیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام جماعتوں سے لائن آف کنٹرول اور امن و استحکام برقرار رکھنے اور سرحد پار دہشت گردی کو روکنے پر زور ددیتے ہیں، ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے مسئلے سمیت دیگر مسائل پر براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں. واشنگٹن کے تھنک ٹینک، امریکی انسٹیٹیوٹ برائے پیس (یو ایس آئی پی) میں سابق سفیر برائے پاکستان رچرڈ اولسن نے امریکا کا کشیدگی کو کم کرنے اور بحران کا خاتمہ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا‘امریکا کے لیے سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر کشیدگی کو کم نہ کیا گیا تو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے. دونوں سفارتکار یو ایس آئی پی میں کشمیر پر ہونے والے مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے.مزید اہم خبریں
-
سیلاب سے متاثرہ ایک ایک گھر کا ازالہ کریں گے، پارک ویو سٹی انتظامیہ کا اعلان
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ
-
جھنگ: ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگا دیا گیا
-
خطرہ ابھی ٹلا نہیں، پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال تاحال سنگین
-
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں نادرا مراکز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ، محکمہ موسمیات نے نئی وارننگ جاری کردی
-
ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
-
کس نے عقل دی تھی کہ راوی کی زمین پر سوسائٹی بنالیں؟ میرا کروڑوں کا گھر تباہ ہوگیا، ڈاکٹر نبیہہ علی پھٹ پڑیں
-
دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاہور ڈوبنے کی افواہیں
-
پنجاب کو 4 دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، 15 لاکھ افراد کی نقل مکانی
-
پارک ویو سوسائٹی کے کئی بلاک دریائے راوی کی زد میں آگئے، لوگ مہنگے گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.