وزیر بلدیات سندھ کا لیاری کا دورہ، عوام کی شکایات پر متعلقہ بلڈنگ کنٹرول افسر ٹرانسفر اور معطل، دیگر لاپرواہی کے مرتکب افسران کی سرزنش
دس محرم کے بعد لیاری میں بلدیاتی امور کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گے، صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں گے،سید ناصر حسین شاہ
بدھ 4 ستمبر 2019 21:49
(جاری ہے)
برساتی پانی اور سیوریج کے پانی کی مسلسل نکاسی سے لوگوں کی مشکلات اور تکالیف کو دور کیا جاسکتا ہے جبکہ برسات کے فوری بعد ٹریفک جام کی صورتحال پر ممکنا حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر انکے ہمراہ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی اور ممبران صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری اور شازیہ کریم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انھوں نے علاقے کے عہدیداداران، معززین اور عوام سے ملاقات کی۔ دورے اور ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹ کے عہدیداران، علاقے کے معززین اور عوام نے مختلف مسائل کے حوالے سے وزیر بلدیات کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی۔ ملاقات کے موقع پر لیاری میں صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، برسات کے پانی کی نکاسی، سیوریج کے پانی کی نکاسی، غیر قانونی عمارتوں ، نالوں پر قائم تجاوزات اور قبضہ مافیا کی جانب سے مختلف مقامت پر قبضے سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حوالے سے وزیر بلدیات کو تفیصلا آگاہ کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے تمام مسائل، مشکلات اور شکایات کو غور سے سنا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ دس محرم کے بعد لیاری میں بلدیاتی امور کے علاوہ دیگر مسائل کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی عمارتیں بڑا مسئلہ ہیں جن کے سلسلے میں وزیراعلی سندھ سے بات کی جائے گی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نالوں پر قائم تجاوزارت کے باعث سیوریج کے مسائل پید اہو رہے ہیں ۔ نالوں کی جو اصل چوڑائی تھی وہ تجاوزات کے باعث کم ہوگئی ہے اس طرح پانی کے بہا کی استعداد کم ہوگئی ہے اور پانی کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بارشوں کے باعث لیاری میں جاری سڑکوں کی تعمیرات تعطل کا شکار ہیں جوکہ جلد دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ لیاری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ لیاری کو نئی گاڑیاں اور مشینریز فراہم کی جائیں گی۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لیاری میں آر او پلانٹ جلد کام شروع کردے گا جس سے کافی حد تک مشکلات کم ہونگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈی ایم سی سے متعلق کچھ شکایات ہیں جنھیں دور کرکے ڈی ایم سی کو مضبوط بنایا جاے گا اور اسے عوام کے لیے فروٹ حل بنایا جائے گا۔ انھوں نے یقین دھانی کرائی کہ جلد تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گا جسکے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔ ڈی ایم سی کے چیرمین کو کہا ہے کہ جو افسر یا ملازم لوگوں کے مسائل حل یا کام نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی عا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ لیاری خلیل حوت، چیئرمین ڈیم ایم سی ملک فیاض ، وائس چیئرمین اسلم سموں اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.