نامور وکیل ایڈووکیٹ عبدالوہاب بھٹو گولی مارکر خود کشی کرلی

جمعہ 6 ستمبر 2019 21:49

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سکریٹری جنرل اور نامور وکیل ایڈووکیٹ عبدالوہاب بھٹو نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑگئے بعد ازاں اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ایڈووکیٹ عبدالوہاب بھٹو نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث خودکشی کی ہے جبکہ خودکشی کرنے والے ایڈووکیٹ پی ٹی آئی رہنما سردار ممتاز بھٹو اور ان کے بیٹے امیربخش بھٹو کے قریب ساتھی اور لیگل ایڈوائیزر بھی تھے۔