نوشہروفیروز ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد کی یوم دفاع پر شہدا کے ورثا سے ملاقات اور یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلی نکالی

جمعہ 6 ستمبر 2019 21:49

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن(ر) بلال شاہد را نے پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر شہدا کے ورثا سے ملاقات کی اور یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے جوڈیشل کمپلیکس تک ایک ریلی کی قیادت کی۔اس موقع پر ضلع کے سرکاری افسران، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں آج کرفیو کا 31 واں دن ہے جو کہ ایک انسانی المیہ کو جنم دے رہا ہے اتنے دن سے کشمیری بھائیوں کوکھانے کے علاوہ جان بچانے والی ادویات کی کمی کا سامنا ہے دوسری جانب بھارتی فوجی مظالم د ن بہ دن تیز ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بنیادیں ہمارے قومی شہیدوں کی وجہ سے انتہائی مظبوط ہیں۔

(جاری ہے)

ہم آج کے دن اپنے شہدا کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر بھی منا رہے ہیں۔اس کے بعد ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد را ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم کے ہمراہ محکمہ پولیس کے شہید حاجی خان مستوئی کے گھر گئے ان کے بیٹوں سے ملاقات کی اور تحائف پیش کئے بعد میں وہ پاک فوج کے شہید حوالدار عزیز اللہ چانڈیو کے والد سے ملاقات کرنے گوٹھ حاجی بحرام خان چانڈیو گئے اور شہید کے والد سے ہمدری اور تعاون کا یقین دلایا اور کہا شہید کبھی نہیں مرتا شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے ۔

اس ملک کی خاطر جس نے بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وہ اس قوم پر اس کا احسان ہے۔ہم آج یوم یکجہیت کشمیر کے ساتھ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدا کے گھروں پر جارہے ہیں۔ ملکی کی سلامتی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر شہید ہمیشہ کے لئے امر ہوجاتا ہے ۔ اور شہید کے والد کا حوصلہ انتہائی بلندہے۔ اس موقع پر شہید کے والد نے کہا کہ یہ تو میرا بیٹا تھا مگر میرا پورا گان اس ملک پر قربان ہونے کے لئے تیار ہے۔اس موقع پر انہو ں نے شہدا کیوارثوں کی خدمت میں تحائف بھی پیش کئے۔