علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایم فل/ پی ایچ ڈی ما س کمیونیکیشن کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 7 ستمبر 2019 12:43

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایم فل/ پی ایچ ڈی ما س کمیونیکیشن کے نتائج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم فل/ پی ایچ ڈی ما س کمیونیکیشن پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ پی ایچ ڈی فزکس، کیمسٹری، بزنس ایڈمنسٹریشن، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور تاریخ، ایم فل کیمسٹری، ریاضی، فزکس، شماریات، تاریخ اور معاشیات ، ایم ایس کمپیوٹر سائنس، ایم ایس سی کیمسٹری، باٹنی، انوائرمنٹل سائنس، مائیکرو بیالوجی، ریاضی، شماریات اور فزکس پروگرامز کے نتائج پہلے ہی ڈکلیئر کئے جا چکے ،ان تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیے گئے ہیں ۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیشن پروگرامز کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے نتائج آئوٹ کرنے کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا اور ہدف کے حصول کے لئے شعبہ امتحانات نے بھرپور محنت کرکے نتائج یونیورسٹی کے کیلنڈر کے مطابق آئوٹ کرنے کو یقینی بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یونیورسٹی کے میٹرک، ایف اے پروگرامز اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں۔

سمسٹر خزاں 2019ء میں آفر کئے گئے تمام تعلیمی پروگرامز کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ، پراسپکٹس اور داخلہ فارم بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ ایف اے اور میٹرک پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 20 ستمبر جبکہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :