پاکستان کی ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

ہم ترک صدر طیب اردگان کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں،ترکی اور پاکستان کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ٹی وی کو انٹرویو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 ستمبر 2019 17:48

پاکستان کی ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-11 ستمبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے ترک صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ترک صدر طیب اردگان کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست کو جبر کے زریعے اقلیتی ریاست میں تبدیل کر رہا ہے۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر بزور طاقت قبضہ کر رکھا ہے جو نسل کشی کی ایک قسم ہے۔۔پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور اس کے لیے سہولت کاری بھی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد سے بھارت کشمیریوں کی جدوجہدو کو دہشتگردی سے تشبیہ دینے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری دہشتگرد نہیں وہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے سوال کیے جا رہے ہیں اور اس سے جواب نہیں بن پا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ترکی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا ۔پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات ہمیشہ اچھے اور بہترین رہے ہیں۔ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور پاکستان بھی ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ترکی اور پاکستان کے ساتھ دینے کی مثال او آئی سی فورم پر بھی دیکھنے میں آئی۔پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے یو این جنرل اسمبلی کی سائڈ لائن پر اسلام مو فوبیا پر مباحثے کا اہتمام کیا ہے۔پاکستان کو بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر تشویش ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم ترک صدر طیب اردگان کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔ترکی اور پاکستان کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے۔