جامعہ پشاور میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط

بدھ 11 ستمبر 2019 22:47

پشاور۔11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ایریا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر شبیر احمد خان نے بین الاقامی کانفرنس کے موقع پر ادارے کی جانب سے تین مفاہمتوں کی یادداشت پر دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

پہلی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ایریا سٹڈی سنٹر نے قازقستان سٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ کیا جس کے زریعے تعلیمی و تحقیقی روابط اور پی ایچ ڈی پروگرام کو آگے بڑھایا جائے گا اس موقع پر قازقستان سٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر کانا ایداکل نے کئے اس موقع پر انھوں نے پروفیسر شبیر کو قازق چغہ اور ٹوپی پہنائی ۔

دوسری مفاہمت کی یادداشت میں ایریا سٹڈی سنٹر نے یورو ایشین نیشنل یونیورسٹی کے ساتھ دستخط کئے۔ یونیورسٹی کے پروفیسر سید علی نے اپنی یونیورسٹی کی جانب سے دستخط کئے جس کا مقصد تحقیقی سرگرمیوں کے لئے دونوں اداروں میں رابطوں کو تیز کرنا ہے تیسری مفاہمت کی یادشت پر پروفیسر شبیر احمد خان نے سنٹر آف ایکسیلنس سی پیک اسلام آباد کے ڈائریکٹر لیاقت علی شاہ کے ساتھ دستخط کئے جس کیلیے دونوں ادارے مل کر سی پیک پر تحقیقی سرگرمیوں کو آگی بڑھائیں جائیں گی

متعلقہ عنوان :